شمال مشرقی ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
04:06 AM, 26 Nov, 2021
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) میانمار اور بھارت کے سرحدی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 6.1 بتائی جا رہی ہے، تاہم ابھی تک کسی جانی یا مال نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انڈیا کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، زلزلے کا فاصلہ تقریباً 140 کلومیٹر تھا اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ بنگلا دیش کے چٹاگانگ سے ایزول تک 280 میل دور کولکتہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ https://twitter.com/NKAgarwal1234/status/1464060575198056449?s=20 لوگوں نے زلزلے کے بارے میں اپنے تجربات یورپی-میڈیٹیرینین ارتھ کوئیک سینٹر (EMCS) کی ویب سائٹ اور ٹویٹر پر لکھے۔ ایک صارف نے زلزلے کو 'انتہائی مضبوط' قرار دیا۔ بھارت کی مانیٹرنگ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمال مشرقی بھارت کی ریاستوں اور بنگلا دیش کے بڑے شہروں میں محسوس کیے گئے۔