احتیاط کریں، کھانے کی یہ 5 چیزیں آپ کو تیزی سے بوڑھا کر دیتی ہیں

07:07 AM, 26 Nov, 2021

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) خوبصورت اور جوان نظر آنے کی خواہش ہر کسی کو ہوتی ہے لیکن بعض عادات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو پاتا۔ ماہرین کے مطابق بعض غذائی اشیا وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہیں۔ ان کی وجہ سے چہرے پر جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ جلد کو صحتمند رکھنے کیلئے کون سے چیزیں کھانی چاہیں۔ کوئی نہیں چاہتا کہ وہ وقت سے پہلے بوڑھا نظر آنے لگے لیکن خراب طرز زندگی اور خوراک کی وجہ سے آپ کے چہرے پر جھریاں نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ ماہرین خراب جلد کی بنیادی وجہ دو چیزوں کو قرار دیتے ہیں، ایک سورج کی روشنی اور دوسرا گلائی کیشن اینڈ پروڈکٹس۔ تاہم ان دونوں چیزوں کو کنٹرول کرنا بھی آپ کے اختیار میں ہے، اس کیلئے ضروری ہے کہ دھوپ میں نکلنے سے پہلے ہمیشہ سن سکرین لگائیں اور اپنی خوراک پر توجہ دیں۔ ماہرین صحت کے مطابق بعض غذائی اشیا قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بنتی ہیں، اس لئے اگر آپ صحتمند اور چمکدار جلد چاہتے ہی تو ان چیزوں کو کھانے سے گریز کریں۔ فرنچ فرائز فرنچ فرائز کھانے میں تو بہت لذیذ ہیں لیکن ان میں نمک اور تیل کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہ بہت تیز آنچ پر بنائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے آزاد ریڈیکلز ان کے اوپر سے ہٹ جاتے ہیں۔ اسی کی وجہ سے جلد خراب ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ زیاہ نمک کھانے سے پانی کی کمی شروع ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے جلد ڈھیلی پڑ جاتی ہے اور جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔ اگر آپ کو فرنچ فرائز بہت پسند ہیں تو اس کی جگہ شکر قندی کھا لیں۔ چینی کا زیادہ استعمال شوگر جلد اور جسمانی مسائل کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ شوگر گلائی کیشن اینڈ پروڈکٹس بناتی ہے جو کولیجن کو نقصان پہچانے کا باعث ہے۔ کولیجن جلد کو صاف رکھنے کا کام کرتا ہے۔ اگر آُپ میٹھا کھانے کے شوقین ہیں تو چینی سے بنی اشیا کھانے کی بجائے پھل کھائیں۔ اس سے آُپ کی جلد بھی صحتمند رہے گی اور مٹھائی کھانے کی خواہش بھی پوری ہو جائے گی۔ کافی اور سوڈے کا زیادہ استعمال سوڈے اور کافی کی مقدار کم کریں، اس کی بجائے ہلدی والا دودھ پیں جو اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے اور بڑھاپا جلد نہیں آنے دیتا۔ الکحل کا استعمال الکحل کا استعمال جسم میں بہت سے مسائل کا باعث بنتا ہے۔ الکحل جسم سے غذائی اجزا اور وٹامنز کو ختم کرنے کیساتھ ساتھ پانی کی کمی کو بھی بڑھاتی ہے۔ یہ تمام چیزیں جھریوں کو بڑھانے کا کام کرتی ہیں۔ جلد کو چمکدار اور چست رکھنے کیلئے وٹامن ڈی بھی بہت ضروری ہے۔ کافی مقدار میں پانی پیں تاکہ آپ مکمل طور پر ہائیڈریٹ رہیں۔ تیز آنچ پر پکایا کھانا بناسپتی گھی اور عام تیل کا استعمال ناصرف بیماریاں پیدا کرتا ہے بلکہ تیز آنچ پر پکا کھانا بھی ساری غذائیت ختم کر دیتا ہے۔ ایسی غذا جس میں قدرتی اجزا ہی موجود نہ ہوں وہ آپ کی صحت کو کیسے فائدہ پہنچائے گی، اس لئے ضروری ہے کہ تیز آنچ اور تیل اور گھی میں پکے کھانوں سے حتیٰ الامکان پرہیز کیا جائے۔
مزیدخبریں