مریم نواز کے صاحبزادے کا ولیمہ کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

07:56 AM, 26 Nov, 2021

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ولیمہ کارڈ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کا ہے۔ اس کارڈ کے اوپر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کے نکاح کی فوٹو بھی موجود ہے جبکہ کارڈ پر ولیمے کی تاریخ بھی اگلے ماہ 17 دسمبر درج کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح رواں سال 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر ان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔
مزیدخبریں