سینئر سول جج مبینہ زیادتی کیس میں گرفتار

10:02 AM, 26 Nov, 2021

Rana Shahzad
لوئر دیر: ( پبلک نیوز) سینئر سول جج جمشید کنڈی کو لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی جج نے 15 لاکھ روپے رشوت لے کر نوکری دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون چترال کی رہائشی اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ بتائی جاتی ہے۔ طالبہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سینئر سول جج جمشید کنڈی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے لڑکی کا میڈٰیکل کرانے کیلئے اسے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔ ڈی پی او عرفان اللہ کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بیان پر مقامی جج کے خلاف 376 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے انھیں حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی پولیس تحویل میں ہے۔
مزیدخبریں