’ فوری انتخابات نہیں ہوتے تو مجھے فرق نہیں پڑتا ‘
07:59 AM, 26 Nov, 2022
لاہور: سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر فوری انتخابات نہیں ہوتے تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا راولپنڈی میں جلسے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ راولپنڈی اپنی قوم کے لیے جا رہا ہوں اور جلسے کا مقصد پیغام دینا ہے کہ قوم جاگ گئی ہے اور اسے آزاد کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر فوری انتخابات کا انعقاد نہیں ہوتا تو مجھے فرق نہیں پڑتا۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کہتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر بارانی یونیورسٹی میں اتارا جائے گا اور 26 نومبر کی رات جلسہ گاہ خالی کرنا ہو گا اس کے علاوہ راستے بند کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج راولپنڈی میں میدان سجائے گی جس کیلئے راولپنڈی مری روڈ پر رحمان آباد کے قریب اسٹیج لگا دیا گیا ہے اور ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان قافلوں کی صورت میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔