انتخابات کی تاریخ دو، مذاکرات کے لئے تیار ہیں، شیخ رشید

01:01 PM, 26 Nov, 2022

احمد علی
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ دیں، ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کو فخر ہے کہ آج ہم میزبان ہیں، کہاں ہے رانا ثنا نکل کر آؤ، عوام کا سمندر رانا ثنا کو اٹھا کر لے جائے گا، آج ایک اہم بات کہنا چاہتا ہوں کہ آٹھ ماہ تک اپنی زبان کوبند رکھا اور ہم فوج سے نہیں نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری سے لڑنا چاہتے ہیں، عمران خان کی حکومت ایک ایک ایم این اے کی قیمت لگا کر گرائی گئی ہے، ہماری لڑائی چوروں کے گینگ سے ہے، عوام کا سمندر آپ کو اٹھا کر لے جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار جھوٹ بول رہا ہے، کوئی بھی ایل سی نہیں کھل رہی ہے، جھوٹوں کو آئینی طریقے سے نکالنا چاہتے ہیں ۔ راولپنڈی نسلی اور اصلی لوگوں کا شہر ہے اور ملک کا غریب آدمی مرگیا ہے، ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے اور ڈوبتی کشتی کو صرف عمران خان ہی بچا سکتا ہے۔جب معیشت ڈوبتی ہے تو قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے، تین سپر پاور کے ساتھ پاکستان کا بارڈر لگتا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج نے کہا ہے کہ سیاست میں کبھی حصہ نہیں لیں گے، ملک ڈوب رہا ہے، ہماری کسی چینلز سے نہیں گینگ آف فائیو سے لڑائی ہے۔ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے کہ فوج سیاست میں نہ آئے کیونکہ جب فوج سیاست میں نہیں آئے گی تو پی ڈی ایم کا جنازہ نکل جائے گا ۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم تمام مذاکرات کے دروازے کھولنا چاہتے ہیں لیکن شرط ہے کہ الیکشن کی تاریخ دی جائے ۔
مزیدخبریں