ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ملکہ شیراوت اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ 48 سالہ ہیروئن نے تصدیق کی کہ ان کا اپنے فرانسیسی بوائے فرینڈ سیریل آکسن فانس سے بریک اپ ہوگیا ہے۔
دونوں گزشتہ کئی سالوں سے رشتے میں تھے لیکن اب ان کا رشتہ ختم ہو گیا ہے۔ تاہم ملکہ نے اپنے بریک اپ کے بارے میں زیادہ بات کرنے سے انکار کر دیا۔
ایک انٹرویو میں ملکہ شیراوت نے بتایا کہ ان دنوں وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں مزید دلچسپ کرداروں کی تلاش میں ہیں اور ساتھ ہی وہ اپنی ذاتی زندگی میں بھی صحیح شخص کی تلاش میں ہیں۔
ملکہ شیراوت کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں مناسب ساتھی تلاش کرنا انتہائی مشکل کام ہے اور انہوں نے خود کو سنگل بتایا۔ جب ملکہ شیراوت سے پوچھا گیا کہ کیا وہ واقعی سنگل ہیں تو اداکارہ نے جواب دیا کہ ہاں یہ سچ ہے۔ میں سنگل ہوں۔
ملکہ شیراوت فرانسیسی شہری سیرل آکسن فانس کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔ ان کا ذکر کرنے پر ملکہ کہتی ہیں کہ ہمارا بریک اپ ہوگیا ہے۔ میں اس کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی۔ تاہم انہوں نے شادی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نہ تو اس کے حق میں ہوں اور نہ ہی اس کے خلاف۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ دو لوگ کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ اپنے سنگل اسٹیٹس کو کافی پسند کرتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جہاں من آیا، اپنا سوٹ کیس پیک کیا اور چل دی اور یہی مجھے سب سے زیادہ پسند ہے۔ ملکہ شیراوت آخری بار فلم ’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ میں نظر آئی تھیں۔ اس میں راجکمار راؤ اور ترپتی ڈمری نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ وہیں ملکہ فلم شیراوت میں چندا رانی کے کردار میں نظر آئی تھیں۔ تاہم یہ فلم کمائی کے معاملے میں کچھ کمال نہیں کر سکی تھی۔