پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں دھرنے کااعلان،اہم خبرآگئی

03:19 PM, 26 Nov, 2024

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مطالبات کی  منظوری تک ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہو جاتے، دھرنا جاری رکھیں گے۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ’ ڈی چوک مطلب ڈی چوک، جب تک عمران خان کا حکم نہیں ہو گا واپس نہیں جائیں گے۔‘ عمران خان نے ہمیشہ پُرامن رہنے کا درس دیا ہے, ڈی چوک سے آگے ہم نے نہیں جانا جب تک عمران خان کے احکامات نہیں آتے، ڈی چوک سے آگے کا علاقہ جو عمران خان نے جانا کا نہیں کہا ہم نے اس کی حفاظت کرنی ہے۔

علی امین گنڈاپُور نے کہا کہ ہمارے پُرامن احتجاج میں ایسےغلط لوگ شامل کروائیےجائے گے  جو پُرامن ماحَول کو خرابِ کرنے کی کوشش کرے گے،یہ عمران خان کا ٹائیگر ہے یہ پاکستان تحریک انصاف کا کارکن ہے انکی سوچ پُرامن ہے،ہمیں پرامن طریقہ سے دھرنا کرنے دے،شرم کرو یہ ہمارا ملک ہے اس ملک کو آزاد کرنے کے لے ہمارے آباواجداد نے قربانی دی ہے،کِسی کا باپ بھی ہم پر ظلم کا نظام مُسلط نہیں کر  سکتا۔

مزیدخبریں