پیٹرول پمپس مکمل طور پر بند ؟ عوام کیلئے بری خبر آگئی

07:31 PM, 26 Nov, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث پٹیرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ، اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے اس حوالے سے  چیف سیکریٹریز اور مقامی انتظامیہ سے رابطہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث حکومت کی جانب سے راستوں کی بندش پر جڑواں شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا، اوگرا نےضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں سے آئل ٹینکرز کو نہ روکنے کی درخواست کی، اوگر کا کہنا تھا کہ ریٹیل آؤٹ لیٹس تک آئل ٹیکرز کی بلا روک ٹوک نقل و حمل یقینی بنائیں۔

دوسری جانب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنما نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے پیٹرول پمپ تک رسائی ممکن نہ ہوسکی، آئل ٹٰنکر کنٹریکٹر ایسوسی نے ضلعی انتظامیہ سے راستے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر راستے نہ کھولے گئے تو کل سے پیٹرول پمپ مکمل طور پر بند کردیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں