پی ڈی ایم نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ووٹ دے گی یا نہیں؟

05:40 AM, 26 Oct, 2021

احمد علی

کوئٹہ: جام کمال کے استعفے کے بعد بلوچستان میں نئی حکومت کے قیام کا معاملہ، پی ڈی ایم نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ووٹ دے گی یا نہیں؟

تفصیلا ت کے مطابق جے یو آئی ف ، بی این پی مینگل اور پختونخواہ میپ نے اس معاملے پر مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے. مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئے وزیراعلیٰ کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ پیپلزپارٹی نے بی اے پی سے چھپ کر ووٹ لیا تھا ، ہم چھپ کر ووٹ دینے والے نہیں ، جو بھی فیصلہ ہوگا مشاور ت سے اور اعلانیہ ہوگا ، ہم نے بلوچستان کی نئی حکومت میں شامل ہونے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا جام کمال کے اپنے ساتھی ان کے خلاف ہوگئے تھے۔ جب بی اے پی کے اپنے ارکان جام کمال کو چھوڑ چکے تھے تو ہم تو تھے ہی اپوزیشن میں۔ بلوچستان میں ہم نے حکومتی اتحاد میں اختلافات کا فائدہ اٹھایا۔ بلوچستان میں ہمارے ساتھ اپوزیشن میں پی ڈی ایم کی دو جماعتیں بی این پی مینگل اور پختونخواہ میپ بھی ہیں۔ ہم پی ڈی ایم کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی بھی فیصلہ کریں گے۔

مزیدخبریں