ثانیہ عاشق کی سائبر ہراسانی کیخلاف درخواست

12:12 PM, 26 Oct, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے سائبر ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے پر ایف آئی اے سے رجوع کر لیا.

مسلم لیگ نے کے عطا تارڑ نے اس بارے میں ٹؤئٹر پیغام میں کہا کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے میں درخواست جمع کروائی ہے اور امید کرتے ہیں کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ثانیہ عاشق کے خلاف جھوٹی نازیبا وڈیوز اور تصاویر پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ مرحوم والد کی بستر مرگ پر تصاویر تک کو غلط رخ دیا گیا.

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی اس معاملے پر ٹوئٹ کی ہے.

سیکرٹری اطلاعات ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ثانیہ جیسی خواتین پہ کیچڑ اچھالنے والے کم ظرف ہی نہیں بلکہ ذہنی بیمار بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ عاصمہ شیرازی، ثانیہ عاشق جیسی حق گو خواتین کو ڈرایا دھمکایا جاسکتا ہے۔جو بھی یہ نیچ اور گھٹیا حرکتیں کر رہے ہیں وہ باز آئیں، ان کا کہناتھا کہ ثانیہ عاشق مسلم لیگ (ن) کی ایک بہادر ، محنتی اور پختہ نظریاتی کارکن اور پاکستان کی ان قابل فخر و عزت مند بیٹیوں میں سے ایک ہے جو آئین، جمہوریت اور عوام کے حقوق کا پرچم تھامے میدان عمل میں ہیں .

مزیدخبریں