پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 26 اکتوبر2021

12:28 PM, 26 Oct, 2021

احمد علی
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی شاہین بھارت کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد آج کیویز کے شکار کے لئے پرعزم،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ آج شارجہ میں کھیلاجائے گا، پہلے میچ میں جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پبلک نیوز پر میگا ایونٹ کی میگا ٹرانسمیشن بھی جاری وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ریاض میں ملاقات،دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے،سعودی نائب وزیرخارجہ عادل الجبیر نے وزیر اعظم کو الوداع کیا وزیراعظم سے امریکی صدرکےخصوصی ایلچی جان کیری کی ملاقات،موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امورپرمشاورت،عمران خان نےماحولیاتی تبدیلیوں اور چیلنجزبارےاپنےنکتہ نظر سےآگاہ کیا،جان کیری کاپاک امریکہ تعلقات کو مزیدمضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ،کہا موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لئے پاکستان کےاقدامات قابل تعریف ہیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات،علاقائی صورتحال، افغانستان میں امن اور استحکام پر بھی تبادلہ خیال،وینڈی گلمور نے افغان صورتحال کی بہتری میں پاکستانی کردار کو سراہا،جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے عالمی اتفاق رائےناگزیر ہے پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 572 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 35 فیصد رہی،مہلک وائرس نے مزید 6 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 392 ہوگئی،24 ہزار 196 فعال کیس،ایک ہزار 28 کی حالت تشویشناک ہے
مزیدخبریں