پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے 26 اکتوبر 2021

12:36 PM, 26 Oct, 2021

احمد علی
پٹرول کی قیمت عمران خان نہیں آئی ایم ایف بڑھارہاہے،شاہدخاقان عباسی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پرحکومت کوآڑے ہاتھوں لیا ،کہا ملک حکومت نہیں انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈچلارہاہے، 3 ماہ میں روپے کی قدرمیں 15 فیصدکمی ہوئی،ملکی مسائل کا واحد حل شفاف الیکشن ہیں،نیب آرڈیننس کی روشنی میں کسی قسم کا ریلیف نہیں لیں گے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے مزید اضافہ عوام کا معاشی قتل، حکومت کو قومی معاشی خودکشی سےروکنا ہوگا،،شہباز شریف کامہنگائی پرپارلیمنٹ میں حکومت کی بھرپورمخالفت کااعلان،کہاعوام پرمزیدبوجھ ڈالناصرف ظلم ہے،عوام اس ظلم کےخلاف باہرنکلیں حکومت کے تین سال میں مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم،ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،اکتوبر 2018ء سے اکتوبر 2021 کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہوا،اسی عرصے میں بجلی کے نرخ57 فیصدتک بڑھے لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کی حکومتی کارکردگی پر کڑی تنقید،کہا نالائقی ،نااہلی ،مہنگائی اور کرپشن کے تاریخی ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں،تین سال میں آئی ایم ایف کی تابعداری میں عوام کا معاشی قتل کیا گیا،کہتی ہیں پاکستان اور عوام کے ہر مسئلے کا واحد حل عمران صاحب کے مستعفی ہونے میں ہے مہنگائی کےخلاف مسلم لیگ ن کی ایم پی اے کاانوکھااحتجاج راحیلہ خادم حسین پنجاب اسمبلی میں چوڑیاں لےآئیں،کہا یہ حکمران اب کسی کام کے نہیں رہے اس لئے ان کےلئے چوڑیاں لائی ہوں ،وزیر اعلیٰ ایوان میں آئےتوانہیں چوڑیاں دوں گی ورنہ ان کی نشست پررکھ دوں گی،مرزا جاوید کی سائیکل پر اسمبلی آمد ، بولے وزیر اعظم کا تو پتہ نہیں میں سائیکل پر اسمبلی آیا ہوں
مزیدخبریں