سابق صدر آصف زرداری مکمل صحت یاب ہو گئے

06:14 AM, 26 Oct, 2022

احمد علی
سابق صدر آصف علی زرداری مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے صحت یاب ہونے کے بعد فوری ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ سابق صدر نے جرمنی کے قونصلیٹ جنرل ڈاکٹر لوٹز سے ملاقات بھی کی ، جرمن قونصلیٹ جنرل ڈاکٹر لوٹز نے آصف زرداری کو جرمنی کے رنگوں سے بنی ہوئی سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔ آصف زرداری کیلئے جرمن قونصلیٹ جنرل نے خصوصی طور پر جرمن کے رنگوں والی سندھی ٹوپی تیار کرائی تھی۔
مزیدخبریں