فیصل واوڈا کا ارشد شریف کے قتل کے پیچھے حقائق بتانے کا اعلان

03:21 PM, 26 Oct, 2022

احمد علی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے پیچھے حقائق بتانے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ ' بس بہت ہو گیا، ارشد شریف کے قتل کے پیچھے کیا حقائق ہیں، آج رات 9 بجے بتاؤں گا۔ فیصل واوڈا نے لکھا کہ میں پاکستان اور عوام کی حفاظت کیلئے کھڑا رہوں گا۔ خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو نیروبی میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے حقائق جاننے کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشیل دے دی گئی ہے۔ تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم 3 ارکان پر مشتمل ہے ، جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور انٹیلی ایجنسیز کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا روانہ ہو گی اور ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرے گی ، جس کے بعد تحقیقاتی ٹیم حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔
مزیدخبریں