ایشین پیرا گیمز، پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے گولڈ میڈل جیت لیا

11:07 AM, 26 Oct, 2023

احمد علی
پاکستانی ایتھلیٹ حیدرعلی نے چین میں جاری ایشین پیرا گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے ۔ قومی ایتھلیٹ حیدر علی نے ایشین پیرا گیمز میں مینز ڈسک تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا۔ خیال رہے کہ حیدر علی 2021 کے پیرا اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل پاکستان کے نام کر چکے ہیں۔
مزیدخبریں