اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری،فضائی حملے میں 14 معصوم بچے شہید

09:22 AM, 26 Oct, 2024

ویب ڈیسک: اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رہی، خان یونس میں اسرائیل کے فضائی حملے میں 14 معصوم بچے شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 13 بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، شمالی غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں شہدا کی تعداد 88 ہوگئی۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بربریت میں شہدا کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی، ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

مزیدخبریں