ٹی این اے ٹیسٹ کیخلاف پراپیگنڈہ بے بنیاد،کسی ٹیچرکو نوکری سےنہیں نکالاجائےگا:وزیرتعلیم

09:59 AM, 26 Oct, 2024

سلیمان چودھری

ویب ڈیسک:(سلیمان چوہدری)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے یونین لیڈرز کو مکالمے کا چیلنج دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندرحیات کا کہنا ہے کہ ٹی این اے ٹیسٹ اساتذہ کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے ضروری ہے۔جو عناصر، اساتذہ کو گمراہ کر رہے، ان کا مقدمہ عوام میں لے کر جاؤں گا۔اپنے مطالبات جائز سمجھتے ہیں تو آئیں عوام میں بیٹھ کر مکالمہ کریں۔عوام کو یونین لیڈرز کی کارکردگی سے آگاہ کروں گا۔

رانا سکندر حیات  نے کہا کہ ٹی این اے ٹیسٹ کے بارے میں پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔ٹی این اے ٹیسٹ کے حوالے سے بلا وجہ تحفظات پیدا کئے جا رہے ہیں۔20 فیصد افراد 80 فیصد اساتذہ کو گمراہ کر رہے ہیں۔ان 20 فیصد نے اپنے مفادات خوب حاصل کئے، پیشہ ورانہ امور نہیں نبھائے۔ان 20 فیصد اساتذہ کی پالیسی ہے نہ کام کریں گے، نہ کرنے دیں گے۔

وزیر تعلیم  نے کہا کہ پراپیگنڈہ کا شکار مت ہوں، کسی استاد کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔کچھ عناصر محنت کرنے والے اساتذہ کو آگے بڑھنے سے روکنا چاہتے ہیں۔کام کرنے والے اساتذہ کو مواقع دینے کیلئے جدوجہد شروع کر رکھی ہے۔ یونین لیڈرز محنت کرنے والی ٹیچر کمیونٹی کے حق میں کبھی بات کیوں نہیں کرتے۔عوام کے ٹیکس کا 600 ارب تعلیم پر لگ رہا مگر کوالٹی پر فوکس نہیں۔

رانا سکندر حیات  نے مزید کہا ہے کہ تعلیمی نظام کو غلط ہاتھوں سے لے کر اہل ہاتھوں میں دینا مقصود ہے۔تعلیمی نظام میں موجود نااہل لوگ اپنی فکر کریں۔ٹیچر کمیونٹی کو بااختیار کر رہے ہیں، گمراہ نہیں ہونے دیں گے،سرکاری سکولوں کو معیاری سکول بنانا میرا مشن ہے۔

مزیدخبریں