ڈینگی کاراج برقرار،مزید ایک مریض جان کی بازی ہارگیا

10:10 AM, 26 Oct, 2024

ویب ڈیسک: ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،پنجاب میں ڈینگی سے ایک اور مریض دم توڑ گیا جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق   ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 140 کیسز رپورٹ ہوئے، ایک ہفتہ میں 808 جبکہ رواں سال اب تک 4925 ڈینگی کے   کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 127 جبکہ لاہور اور چکوال سے 4-4 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔بھکر، ملتان، لودھراں، شیخوپورہ اور فیصل آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت  کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

مزیدخبریں