شہریوں کیلئے بُری خبر،پراپرٹی ٹیکس کانیانظام متعارف

12:43 PM, 26 Oct, 2024

دانش منیر

ویب ڈیسک:(دانش منیر ) محکمہ ایکسائز کا پراپرٹی ٹیکس ڈپٹی کمشنر ریٹس کے مطابق لاگو کرنے کا معاملہ، لاہور ،راولپنڈی ، ملتان اور فیصل آباد میں بھی تین ، چار مرلہ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوجائیں گے, ڈی سی ریٹ کے مطابق 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے گھر پر 0.7 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب کا پراپرٹی ٹیکس پرکام تیزی سے جاری، محکمہ ایکسائز کے دفاتر میں ڈپٹی کمشنرریٹس کے مطابق اندارج آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں 46 لاکھ رجسٹرڈ پراپرٹیز میں سے 31 لاکھ کا ڈیٹا مکمل کرلیا،31 لاکھ کی رہائشی و کمرشل پراپرٹی کے ڈپٹی کمشنر ریٹ کے مطابق اندارج کرلیا گیا،آئندہ چند روز تک 46 لاکھ پراپرٹی کے اندراج مکمل کرلیا جائےگا۔

یکم جنوری سے پراپرٹی ٹیکس کا اطلاق جائیداد کے رقبہ کی بجائے مالیت کے مطابق ہوگا،یکم جنوری سے پراپرٹی ٹیکس ڈپٹی کمشنر ریٹس کے مطابق لاگو ہوگا،ڈپٹی کمشنرز ریٹ کے اطلاق کے بعد بڑے شہروں میں تین ،چار اور پانچ مرلہ کے گھر بھی ٹیکس نیٹ میں آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ،راولپنڈی ، ملتان اور فیصل آباد میں بھی تین ، چار مرلہ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوجائیں گے, ڈی سی ریٹ کے مطابق 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے گھر پر 0.7 فیصد ٹیکس عائد ہوگا،بڑے شہروں میں اے  کے بعد بی سی اورڈی کیٹاگری کے گھر بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہوجائیں گے۔

یادر ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پانچ مرلہ کے گھروں پر ٹیکس چھوٹ تھی۔

مزیدخبریں