ویب ڈیسک: گزشتہ رات اسرائیل کی جانب سے ایران کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے حوالے سے اب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے زیادہ تر اسرائیلی ڈرونز مارگرائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے دفاعی نظام نے اسرائیلی ڈرونز مار گرائے۔ حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تصدیق کرسکتے ہیں یہ ڈرون حملے تھے۔
ایرانی حکام کے مطابق تہران کے اردگرد کئی دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال تھا جس نے متعدد ڈرونز مارگرائے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کسی بھی فوجی مقام کونشانہ نہیں بنایا گیا۔
ایرانی افواج کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے 3 صوبوں میں فوجی اڈوں پر حملے کیے۔ ایلام، خوزستان اور تہران میں کیے گئے اسرائیلی حملوں میں محدود نقصان پہنچا ہے۔