زین قریشی بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر عہدے سےمستعفی ہوگئے

07:15 PM, 26 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے کے بعد پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ شوکاز کا باضابطہ طور پر جواب دے دیا ہے، آزاد اور شفاف انکوائری کے لے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

زین قریشی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی، اپنے والد اور پارٹی کا وفادار تھا، ہوں اور رہوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 26 ویں آئینی ترمیم سےمتعلق پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اپنے والد شاہ محمود قریشی کے کہنے پر روپوشی اختیار کی،والد نےلاہور بلایا اور کہا کسی صورت آئینی ترمیم منظورنہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی حمایت سے متعلق میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، میرا قومی اسمبلی جانا تو دور کی بات میں قریب سے بھی نہیں گزرا۔

زین قریشی کا کہنا تھا کہ میری کسی حکومتی اہلکارسے ملاقات ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، پارٹی پالیسی اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

مزیدخبریں