امریکہ میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 3 ہلاک ، درجنوں زخمی

05:47 AM, 26 Sep, 2021

اویس
مونٹانا (ویب ڈیسک ) امریکہ میں ٹرین کے افسوسناک حادثہ میں 5بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، 3 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے، تاحال حادثہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں، ایمپائر بلڈر ٹرین میں کل ملا کر 8 گولیاں تھیں جبکہ حادثہ چوپلن مونٹا نا کے مقام پر پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا میں ٹرین کی 5بوگیاں پٹری سے اترنے سے اب تک 3افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ٹرین میں 160 افراد سوار تھے جن میں عملے کے 13 افراد بھی شامل تھے۔ حادثہ میں ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، واقعہ کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جبکہ ابھی حادثہ کیوں ہوا اس حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی ہے، اس کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، ایم ٹریک نامی کمپنی کی طرف سے فراہم کی جانیوالی معلومات میں بتا یا گیا ہے کہ امریکی ٹائم کے مطابق شام کو چار بجے یہ ٹرین پٹری سے اتری جو پاکستان وقت کے مطابق گزشتہ رات ایک بجے کا وقت بنتا ہے۔
مزیدخبریں