راولپنڈی(پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اتوار کا دن فشنگ کرکے گُزار رہے ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے اپنی مصروفیات سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیں.
وزیر داخلہ نے فریڈم ہاوس میں کنڈی لگاکر درجنوں مچھلیاں پکڑلیں اور خوب محظوظ ہوئے. وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا' اتوار کے روز فریڈم ہاؤس پر فشنگ کرتے ہوۓ'
اس کے علاوہ شیخ رشید نے ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اپنی بطخوں کو کھانا کھلا رہے ہیں. فریڈم ہاوس کے اسی تالاب میں وزیر داخلہ بعض اوقات کشتی بھی چلاتے ہیں. فریڈم ہاوس کے تالاب میں وزیر داخلہ نے نایاب پرندے بھی پال رکھے ہیں.