صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی بے قابو

11:40 AM, 26 Sep, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) صوبہ بھر میں ڈینگی کا پھیلاؤ جاری۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 90 مریض رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 81 مریض رپورٹ ہوئے۔ سیکرٹری عمران سکندر کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے 6 جبکہ وہاڑی، سرگودھا اور ڈی جی خان سے ڈینگی کا ایک 1 مریض رپورٹ ہوا۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 1,082 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 905 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 54 مریض داخل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے گنگارام میں 8، جناح ہسپتال میں 6 جبکہ ڈاکٹرز ہسپتال میں ڈینگی کے 5 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے جنرل ہسپتال، گھرکی ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں ڈینگی کے 4 چار مریض داخل ہیں۔ لاہور کے فاطمہ میموریل ہسپتال، میو ہسپتال اور عمر ہسپتال میں ڈینگی کے 3 تین مریض داخل ہیں۔ لاہور کے فاروق ہسپتال، گلاب دیوی ہسپتال اور حمید لطیف ہسپتال میں ڈینگی کے 2 دو مریض داخل ہیں۔ لاہور کے عادل ہسپتال، سینٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، ایور کئیر، لائف لائن، مسعود ہسپتال، شالیمار ہسپتال اور یورنیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 11 مریض داخل ہیں۔ راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں 7, ڈی ایچ کیو ہسپتال میں3 جبکہ بینظیر بھٹو ہسپتال میں ڈینگی کا 1 مریض داخل ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا اور نشتر ہسپتال ملتان میں 4 چار جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈی جی خان اور ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔ مون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں۔ مون سون کے دوران ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہری زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونےدیں۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 336,902 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں 158 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 6,096 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 2,904 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔ گزشتہ روز لاہور میں 73 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔
مزیدخبریں