پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،26ستمبر2021
01:10 PM, 26 Sep, 2021
فتح سٹاپ پر خوفناک ٹریفک حادثہ۔ تیز رفتار بس نے باراتیوں کو کچل ڈالا۔ حادثے میں دولہے کا بھائی موقع پر جانبحق۔2 باراتی زخمی مسجد شبیر شاہ کے قریب ٹرالی ٹریکٹر اور موٹرسائیکل میں تصادم۔ جس کے نتیجہ میں ماں بیٹی موقع پرجاں بحق 2 شدید زخمی۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تحصیل وارہ میں پولیس اہلکار کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزمان شہید پولیس اہلکار کی سرکاری رائیفل موٹر سائیکل اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی نواحی علاقہ بھوچرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق۔ مقتولین کی میتیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل۔ معمر جوڑے نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی علاقے بھٹائی آباد میں لوٹ مارکی وارداتیں بڑھ گئیں۔ ایک ماہ کے دوران 15 سے زائد افراد ڈکیتوں کے ہاتھوں لٹ گئے