جھنگ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

01:40 PM, 26 Sep, 2021

شازیہ بشیر
جھنگ ( پبلک نیوز) نواحی علاقہ بھوچرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق۔ مقتولین کی میتیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل۔ معمر جوڑے نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ تھانہ صدر پولیس کے مطابق مقتول ذوالفقار نے آٹھ ماہ قبل مقتولہ کو گھر سے بھگا کر پسند کی شادی کی تھی اور وہ اسی کیساتھ رہائش پزیر تھی کہ نامعلوم افراد نے گھر میں موجود میاں بیوی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے دونوں موقعہ پر ہی جانبحق ہوگئے ہیں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پوسٹ ماٹم کے لیے لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزیدخبریں