تحریک انصاف کے رہنماء پر قاتلانہ حملہ
02:21 PM, 26 Sep, 2021
حافظ آباد(پبلک نیوز) حافظ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کےرہنماء پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، فائرنگ سے عدنان ارشد ہنجرا شدید زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حال ہی میں مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے عدنان ارشد ہنجرا قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہو گئے ہیں، انہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. عدنان ارشد ہنجرا کا گن مین حملے میں جاں بحق ہو گیا ہے. پولیس کے مطابق زخمیوں میں عدنان ہنجرا اور انکا بیٹا شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا.