ٹریکٹر ٹرالی، موٹرسائیکل میں تصادم، ماں بیٹی موقع پرجاںبحق 2 زخمی

03:00 PM, 26 Sep, 2021

شازیہ بشیر
حافظ آباد ( پبلک نیوز) مسجد شبیر شاہ کے قریب ٹرالی ٹریکٹر اور موٹرسائيکل میں تصادم۔ جس کے نتیجہ میں ماں بیٹی موقع پرجاں بحق 2 شدید زخمی۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق مسجد شبیر شاہ والی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا۔ ٹرالی ٹریکٹر کی موٹرسائيکل کو ٹکر ہوئی۔ حادثہ کے نتیجہ میں ماں بیٹی موقع پر جانبحق 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جانبحق ہونے والوں کی شناخت عشرت اور عبیہہ کی نام سے ہوٸی۔جبکہ زخمیوں میں آمنہ اور علی شامل ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٹرالی ڈراٸیور موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاررواٸی کا آغاز کردیا ہے۔
مزیدخبریں