چشتیاں: تیز رفتار بس نے باراتیوں کو کچل ڈالا

05:20 PM, 26 Sep, 2021

شازیہ بشیر
چشتیاں ( پبلک نیوز) فتح سٹاپ پر خوفناک ٹریفک حادثہ۔ تیز رفتار بس نے باراتیوں کو کچل ڈالا۔ حادثے میں دولہے کا بھائی موقع پر جانبحق۔2 باراتی زخمی۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے علاقہ 47 فتح سٹاپ پر باراتیوں کو ٹریفک حادثہ پیش آگیا۔ بس کی ٹکر سے دلہے کا بھائی موقع پر جان کی بازی ہارگیا۔ حادثے میں 2 باراتی شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو نے زخمیوں اور لاش کو ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے ابتدائی قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔
مزیدخبریں