شہباز شریف نے کنٹونمنٹ بورڈ کے علاوہ ہر الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیا
06:00 PM, 26 Sep, 2021
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کنٹونمنٹ بورڈ کے علاوہ ہر الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیا۔ جیتنے والے الیکشن کو شفاف، اور ہارنے پر دھاندلی زدہ کہنا ن لیگ کا وطیرہ ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے ایک سے زیادہ امیدواران ہونے کی وجہ سے ن لیگ جیتی۔ تین سال سے عوام ن لیگ کا گھسا پٹا بیانیہ سن سن کر تنگ آ چکے ہیں۔ شریف خاندان نے اپنے دور میں کچھ کیا ہوتا تو آج عوام انہیں واقعی سپورٹ کرتی۔ شہباز شریف کہتے ہیں ہم اقتدار میں ہوتے تو لاکھوں گھر بن چکے ہوتے۔ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے چند ہزار گھر تو شہباز شریف ڈھنگ سے بنا نہیں سکے۔ ان کا کا کہنا تھا کہ شوباز شریف دور کا ہر میگا منصوبہ انہی کے دور میں آڈٹ میں ایکسپوز ہوا۔ شہباز شریف کا 2023 کے انتخابات میں جیت کا دعویٰ دیوانے کا خواب ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کرونا کے مشکل حالات میں بھی بہترین اقدامات کیے۔ ساری دنیا عمران خان کے سمارٹ لاک ڈاؤن اور احساس پروگرام کے فوائد کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوباز شریف اب سٹیج پر تھرتھرانے اور مائیک گرانے والی شعبدہ بازیاں چھوڑ دیں۔ اپوزیشن اگلے انتخابات میں بھی عبرتناک شکست کے لیے اپنی تیاری مکمل رکھے۔ پاکستان تحریک انصاف اپنی پرفارمنس کے باعث آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہوگی۔