'یہ ایک بڑا سکیورٹی لیپس ہے مکمل تحقیقات ہونی چاہیں'
09:00 AM, 26 Sep, 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے آڈیو لیکس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بڑا سکیورٹی لیپس ہے مکمل تحقیقات ہونی چاہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی تک وزیراعظم آفس نے بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی تحقیقات کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کے بارے مریم اور شہبازشریف نے آپس میں جو گفتگو کی اصولی طور پر مفتاح کو پارٹی ہی چھوڑ دینی چاہیے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز شہبازشریف سے التجا کر رہی ہیں کہ ان کے داماد نے اپنی فیکٹری کا آدھا پلانٹ مینچ کر لیا، آدھا انڈیا سے آنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت باربار آپ کے سامنے لے کر آ رہی تھی کہ ہندوستان سے تجارت کھولنی چاہیے، اب کہانی کا اصل رخ پتہ لگ رہا ہے، وزیراعظم کہہ رہا ہے کہ انڈیا سے ڈائریکٹ نہ منگوائے کوئی تیسرا ملک بیچ میں ڈال لیں، مریم نواز کہہ رہی نہیں اس پر فریٹ بہت زیادہ پڑ جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ اس فیملی کی ذہنی حالت کا اندازہ لگا لیں، اتنی جلدی تو کوئی رنگ نہیں بدل سکتا جتنی جلدی یہ رنگ بدلتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میں نے بار بار سگریٹ سکینڈل پر بات کی کہ کس طرح مریم اورنگزیب کے کہنے پر سگریٹ انڈسٹری کو رعایت دی گئی۔ اس آڈیو میں شہباز شریف اپنے فنانس منسٹر کو چارج کر رہے ہیں کہ اس نے سگریٹ انڈسٹری کو مراعات دی بلکہ واضح ڈنڈی ماری۔