وزیر اعظم ہاوس کا اہم ڈیٹا ہیک؛ وزارت داخلہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

11:58 AM, 26 Sep, 2022

احمد علی
وزیر اعظم ہاوس سے اہم ڈیٹا ہیک کرنے کے معاملہ ، وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک نمائندہ شامل ہو گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ کیسے آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیا گیا۔ جے آئی ٹیم کو اختیار ہو گا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو شامل تفتیش کرے۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ڈیوائسز لگائی گئیں یا موبائل سے ریکارڈنگ کی گئی اس پر بھی تحقیقات ہوں گی۔ تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی کہ واقعہ کے وقت کون کون افسر وزیر اعظم ہاٰؤس میں موجود تھا۔ وزیراعظم سیکریٹریٹ میں مامور گذشتہ چھ ماہ سے اسپیشل برانچ کے اہلکاروں‌سے بھی تحقیقات ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس اور پی ایم آفس پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے جبکہ پہلے بھی وزیر اعظم ہاؤس میں موبائل لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد پی ایم ہاؤس کی سکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اس حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ معاملےکی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ پی ایم ہاؤس کی سکیورٹی بریچ ہوئی یا نہیں، فی الحال اسے سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔
مزیدخبریں