چیف جسٹس کی فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالوں کیخلاف تحقیقات شروع

10:22 AM, 26 Sep, 2024

ویب ڈیسک: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آرٹی فیشل انٹیلیجنس کی مدد سے فیک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چیف جسٹس سے منسوب ایک فیک ویڈیو وائرل ہے۔ جس کے بعد اب ایف آئی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالے افراد کےخلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ اسلام آباد میں کرسٹیز ڈونٹس میں مبینہ طور پر بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا، واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے مبینہ طور پر بیکری کے ملازم نے خفیہ موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ کیا۔

ویڈیو میں چیف جسٹس کو اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ وفاقی دارالحکومت میں ڈونٹ کی دکان سے پیسٹری خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملازم کو چیف جسٹس سے پوچھتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کیا آپ فائز عیسیٰ ہیں؟ جب چیف جسٹس نے تصدیق کی تو کارکن  نے نازیبا ریمارکس دئیے ۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں اور سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کی بھرمار کردی ہے۔

مزیدخبریں