وفاقی وزیرامیرمقام کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس موصول

10:36 AM, 26 Sep, 2024

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے وفاقی وزیر امیر مقام کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں دعویٰ کہا گیا ہے کہ 3 اگست کو امیر مقام نے ایک پریس کانفرنس میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں جس سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیر مقام 14 دن کے اندر معافی مانگیں بصورت دیگر ہرجانہ ادا کرنے اور قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔

وزیر خوراک خیبر پختونخوا کی جانب سے قانونی نوٹس میں امیر مقام کو 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزیدخبریں