99 مرتبہ ٹریفک سگنل توڑنے والے کو 84 ہزار جرمانہ

12:07 PM, 26 Sep, 2024

ویب ڈیسک :لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گھروں میں ای چالان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے اور ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والے ایک گاڑی مالک کو 83 ہزار 650 روپے جرمانہ کیا گیا۔

لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گاڑی مالک نے 118 مرتبہ ٹریفک رولز کی پرواہ نہ کی اور خلاف ورزیاں کرتا رہا۔

گاڑی مالک نے 99 مرتبہ ٹریفک سگنل توڑا، 08 مرتبہ اووسپیڈنگ کا مظاہرہ کیا اور 10 مرتبہ لین لائن زیبرا کراسنگ اور 01 مرتبہ غلط یوٹرن لیا۔ اس کے بعد ٹریفک پولیس نے شہری کی گاڑی بند کر دی ہے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے والوں کو ای چلان بجھوانا کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق آرٹیفشل انٹیلیجینس سسٹم سے بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں، منظم ٹریفک کے لیے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں