موت کا کم سے کم امکان، کویت دنیا کا محفوظ ترین ملک، گیلپ سروے

12:17 PM, 26 Sep, 2024

 ویب ڈیسک : سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شامل ہیں۔

سروے کرنے والے ادارے گیلپ نے دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں عرب ممالک میں سے تین ممالک کو سر فہرست رکھا گیا ہے۔

گیلپ کے سروے کے دوران سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں نے بتایا کہ یہاں کے عام علاقوں میں دن و رات کے کسی بھی اوقات میں آزادی سے گھومنے پھرنے میں محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

عالمی سروے کرنے والی تنظیم گیلپ نے 24 ستمبر کو سال 2023 کی سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں کویت کو سب سے محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

کویت سے سروے میں شرکت کرنے والے شہریوں کی 99 فیصد تعداد نے کہا کہ وہ رات کے وقت کہیں سفر کرتے ہوئے یا اپنےگھر کے  باہر چیل قدمی کرتے ہوئے یا کسی عوامی جگہ پر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

اسی طرح سے سعودی عرب اور یو اے ای سے سروے میں شرکت کرنے والے شہریوں کی بالترتیب 90 اور 92 فیصد تعداد نے گیلپ کو بتایا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

اسی طرح سے بحرین سے سروے میں شرکت کرنے والی عوام کی 87 فیصد تعداد کی رائے میں بحرین ایک محفوظ ملک ہے۔

گیلپ کے مطابق ان کی جانب سے اس سروے کے لیے 15سال سے زائد عمر کے 150 ممالک اور علاقوں کے باشندوں کو شامل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق معاشی خوشحالی اور قانون پر عمل داری کی وجہ سے گلف ممالک میں لوگ محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

کویت قانون کی عمل دار کے انڈیکس میں بھی 98فیصد کے ساتھ سب سے اوپر ہے۔

گیلپ کے مطابق کویت 2019 سے محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں سعودی عرب کو جی20 ممالک میں سے خواتین کے اکیلے سفر کرنے کے لیے سب سے محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں