بالی وڈ فلم ’’ سنتوش’’ برطانیہ کی طرف سے آسکر ایوارڈ کیلئےنامزد

12:32 PM, 26 Sep, 2024

  ویب ڈیسک :فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ نے آسکر 2025 کے لئے بھارت کی طرف سے آفیشیل انٹری حاصل کی ہےلیکن اب  مزید ایک  بالی وڈ فلم آسکر ایوارڈس کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہے۔ اس فلم کا نام ’ سنتوش‘ ہے۔  لیکن دل چسپ امر یہ ہے کہ  فلم کو  بھارت کی طرف سے انٹری نہیں ملی ہے، بلکہ برطانیہ نے آسکر 2025 میں آفیشیل انٹری کے لیے اس فلم کا انتخاب کیا۔

 جر یدے’ڈیڈلائن‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم ’ سنتوش‘ کا انتخاب ’ بافٹا‘ نے کیا تھا۔ یہ ادارہ امریکن اکیڈمی کی طرف سے مقرر ہے۔ اس ادارہ کو برطانیہ کی طرف سے انٹری سبمٹ کیے جانے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ فلم ’ سنتوش‘ کا پریمیر کانس فلم فیسٹیول میں بھی ہو چکا ہے، اس لے اس سے لوگوں کو بہت امیدیں وابستہ ہو گئی ہیں۔ اس فلم کو برطانیہ میں وسیع پیمانہ پر ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم کی ہدایت کاری سندھیا سوری نے کی ہے اور اسے بنانے میں برطانوی پروڈیوسرز کا بہت تعاون رہا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ  بھارت کی طرف سے آسکر 2025 کے لیے فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کا انتخاب دو روز قبل ہوا تھا۔ اس فیصلے کے بعد فلم کی ہدایت کار کرن راؤ اور پروڈکشن کمپنی کے مالک عامر خان نے بے انتہا خوشی کا اظہار کیا تھا۔ عامر خان نے تو فلم فیڈریشن آف انڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا تھا اور کہا تھا کہ ’’ہم سب اس خبر سے بہت خوش ہیں۔ مجھے کرن اور ان کی پوری ٹیم پر فخر ہے۔ میں فلم فیڈریشن آف انڈیا کی انتخابی کمیٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے آسکر میں ہندوستان کی نمائندگی کے لیے ہماری فلم کو منتخب کیا۔‘‘

مزیدخبریں