اسرائیلی جارحیت لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، ممتاززہرابلوچ

01:35 PM, 26 Sep, 2024

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم اس وقت نیویارک میں ہیں، وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، انہوں نے لیڈر شپ فار پیس اجلاس میں شرکت کی، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں دنیا میں امن و استحکام کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مالدیپ، ترکیے، کویت اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقاتیں کیں، وزیر اعظم نے اسرائیلی بڑھتی جارحیت کی مذمت کی، اسرائیل کی جارحیت لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کو شہداء کی شناخت ظاہر کر کے انکی باقیات ان کے اہلخانہ کے حوالے کرنی چاہئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ نیو یارک میں او آئی سی کانٹیکٹ گروپ کا اجلاس بھی منعقد ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی، رابطہ گروپ کے اراکین نے مسئلہ کشمیر پر اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس کے اعلامیہ میں مقبوضہ کشمیر میں متعدد سیاسی جماعتوں اور کشمیریوں کی جائیدادوں کی غیر قانونی ضبطگی کی مذمت کی گئی، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی و اخلاقی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کشمیر کے مسئلے کا منصفانہ حل تلاش نہیں کر لیا جاتا۔ 

مزیدخبریں