پی ٹی آئی لاہور کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل،ٹاؤنز کی سطح پر تنظیم سازی شروع

02:37 PM, 26 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کردیا۔ پی ٹی آئی لاہور نے ٹاؤنز کی سطح پر تنظیم سازی شروع کردی۔ اس سے قبل پی ٹی آئی نے لاہور میں صوبائی حلقوں کی بنیاد پر تنظیم سازی کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لاہور تنظیم نے ٹاؤنز کی سطح پر باڈیز بنا دیں۔

داتا گنج بخش ٹاؤن اور لاہور کینٹ ٹاؤن کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔

صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز نے نوٹیفکیشن جاری کیے۔جس کے تحت عبدالغفور کو صدر پی ٹی آئی داتا گنج بخش ٹاؤن مقرر کردیا گیا۔ ملک نسیم کو سیکرٹری جنرل اور عدنان شیخ کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا۔ بلال مصطفی کو صدر لاہور کینٹ ٹاؤن مقرر کردیا گیا۔ حافظ ابرار کو سیکرٹری جنرل اور عظیم اختر کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا۔

ٹاؤن صدور کو 18 رکنی ٹاؤن کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کردی گئی۔ ٹاؤن صدور صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز کی سیاسی سرگرمیوں کی رپورٹ بنائیں گے۔

صدر پی ٹی آٸی لاہور شیخ امتیاز محمود اور جنرل سیکرٹری لاہور اویس یونس نے ریلجینز افئیر ونگ کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

علامہ اصغر عارف چشتی صدر ، پیر رفیق الحسن قریشی سیکرٹری جنرل اور حافظ خدا یار سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیے گئے۔ 

آڈٹ ٹیم مہینے میں دو بار ونگ کے ساتھ میٹنگ کرے گی اور سرگرمیوں کی رپورٹ سیکرٹری جنرل آفس جمع کرواٸے گی۔

مزیدخبریں