سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

03:49 PM, 26 Sep, 2024

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ جس کے بعد سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونا 2 لاکھ 77 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1285 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 2665 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ 

چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

مزیدخبریں