(ویب ڈیسک ) آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ایک اور سہولت کار عامر حفیظ کو گرفتار کرلیا ۔
اس حوالے سے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا کہنا ہے کہ عامر حفیظ امیر معصب کے قریبی دوستوں میں شامل ہے ۔ قتل کی واردات کے بعد شوٹرز نے رکشہ اور موٹرسائیکل میو اسپتال کی پارکنگ میں کھڑا کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عامر حفیظ نے پارکنگ سے موٹرسائیکل اور رکشہ غائب کردیا۔
او سی یو نے گرفتار شوٹرز کے انکشاف پر عامر حفیظ کو گرفتار کیا۔ او سی یو نے واردات میں استعمال ہونےوالا رکشہ اور موٹرسائیکل عامر حفیظ سے برآمد کرلیا۔