حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرتی رہے ، ہم ساتھ ہیں ، گورنر پنجاب

04:53 PM, 26 Sep, 2024

(ویب ڈیسک )   گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرتی رھے،ہم ساتھ ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم اتحادی حکومت کا حصہ ہیں،میثاق جمہوریت پر بی بی شہید اور نواز شریف  نے دستخط کر رکھے ہیں ،ہمارا واحد کنسرن یہ ہے کہ آئینی پیکج پر عمل کر کے چارٹر آف ڈیمو کریسی کو مکمل کیا جائے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ جو وائس چانسلر ن لیگ نے تعینات کئے ان پر کرپشن کے چارجز ہیں،میری کوئی خواہش نہیں کسی کو وائس چانسلر لگاؤں،جو نام حکومت نے بھیجے کیا صرف وہی لوگ ہے،انہوں نے کہا کہ جامعات میں وہ وائس چانسلر لگنے چاہیے جو ہمارے مستقبل کو ایک قوم بنا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے گورنر بنا ہوں،میں نے پیپلز پارٹی کے رہنما گھروں پر جانا شروع کیاہے، لاہور شہر اور شہر سے باہر بھی کارکنوں کے گھروں میں جاتا ہوں۔

میڈیا کے سوالوں کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتی میں پیپلز پارٹی سے ہوں،ہماری اتحادی حکومت ہے ہم نے اس کو چلانا ہے،ملک کی ترقی کے لئے بھی یہ بہتر ہے کہ حکومت چلے ۔

مزیدخبریں