49

بیویوں نے مل کر شوہر کو قتل کردیا، نعش گھر میں دفنا دی

پبلک نیوز: سانگلہ ہل کے علاقے کوٹلہ کلاں چک نمبر 43میں دو ماہ قبل اغواء ہونے والے 35سالہ افضل کی نعش اس کے گھر سے مل گئی۔قتل ہونے والے 35سالہ افضل نے 2شادیاں کر رکھی تھیں۔دونوں بیویوں نے مل کر اپنے شوہر کو قتل کرکے نعش گھر میں دفن کر دی تھی۔

تھانہ صدر کے نواحی گاؤں کوٹلہ کلاں چک نمبر 43میں اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا،2ماہ قبل اغواء ہونے والے 35سالہ افضل کی نعش اس کے گھر سے مل گئی۔ قتل ہونے والے 35 سالہ افضل نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں جس کے باعث دونوں بیویوں نے مل کر اپنے شوہر کو قتل کرکے نعش گھر میں دفن کر دی تھی۔

ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس اپنی ٹیم کے ہمراہ مواقع پر پہنچے اور گڑھے کو کھود کر افضل کی نعش کو برآمد کر لیا گیا۔ مقتول افضل کی 2بیویوں کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.

یاد رہے کہ2ماہ پہلے مقتول افضل کے اغواء کی ایف آئی آر تھانہ صدر سانگلہ ہل میں درج کروائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں