نوابشاہ: افوسناک واقعہ، دو کم سن بھائی ڈوب کر ہلاک

نوابشاہ (پبلک نیوز) شہر میں افوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو کم سن بھائی ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمد میں میر شاخ میں ڈوب کر دو کم سن بچے ڈوب کر جاں بجق ہوگئے ہیں۔ مقامی غوطہ خوروں نے بچوں کی نعشوں کو نہر سے نکال لیا۔

بچوں کی شناخت حسنین اور اور اسلم ولد اسلم کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچوں کا گھر میر شاخ کے برابر ہے دونوں کم سن بھائی کھیلتے ہوئے پیر پھیسل نہر میں گر گئے تھے۔ دونوں بچوں کی نعشیں ورثاء اور پولیس ابائی گاؤں لانڈھی لے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں