آج موسم کیسا رہے گا؟

لاہور(پبلک نیوز) اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ آج رات اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں آج موسم شدید گرم رہے گا۔ آج ژوب، بارکھان اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہے گا۔ شہید بینظیر آباد، میر پور خاص، عمر کوٹ، تھر پارکر، خیر پور، سانگھڑ، دادو، جیکب آباد، پڈعیدن، موہنجو داڑو، روہڑی، سکھر اور لاڑکانہ میں آج موسم شدید گرم رہے گا۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ رات کے اوقات میں بوندا باندی کی توقع ہے۔ پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور ، میانوالی ،سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اور قصورمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ہے۔ بھکر، لیہ، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپورمیں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی آج موسم خشک رہے گا۔ پشاور، کوہاٹ، سیدوشریف، مالم جبہ، بالاکوٹ، دیر، سوات، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، بنوں اور ڈی آئی خان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ کشمیر میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں