کورونا سے مزید 142افراد جاں بحق
04:33 AM, 27 Apr, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ملک بھر میں کورونا کی تباہی جاری ہے اور گزشتہ روز مہلک وبا نے مزید 142 افراد اپنا شکار بنا لئے ٗ جس کے بعد اس وقت تک پاکستان میں کورونا سے 17 ہزار 329 افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں کورونا سے مزید 142مریض جاں بحق ہو گئے ٗ ملک میں 4487افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جبکہ اس وقت پاکستان بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 87ہزار794 ہو چکی ہے ۔ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ99ہزار 816مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗآج تک کورونا کے 804,939مصدقہ کورونا کیس سامنے آئے ہیں ٗ ملک بھر میں کورونا سے تاحال17ہزار 329موات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں مزید43,981ٹیسٹ کئے گئے۔