پی ایس ایل 6: بڑے ناموں کی عدم دستیابی نے مسائل بڑھا دیئے

06:08 AM, 27 Apr, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے ڈرافٹنگ آج ہو گی۔ تمام فرنچائز آن لائن ہی ڈرافٹنگ میں حصہ لیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پلاٹینم راؤنڈ میں لاہور قلندرز کی پہلی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری پک ہو گی، کراچی کنگز کی تسیری، اسلام آباد کی چوتھی جبکہ پانچویں پک ملتان سلطانز کی ہو گی، فرنچائزز کو ڈرافٹ کے لیے دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست مہیا کر دی گئی۔

بنگلادیش کے شکیب الحسن اورتمیم اقبال بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پی ایس ایل کیلئے دستیاب ہوں گے، اس کے علاوہ آندرے رسل نے چند میچز کے لیے دستیابی ظاہر کی ہے۔ عثمان خواجہ، ایڈم ملنے، جیمز فولکنر، جو برنز، مورنے مورکل بھی ڈارفٹ کا حصہ ہونگے۔ ڈرافٹ کے لیے 130 غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیارکی گئی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ پلاٹینم اور ڈائمنڈ کیٹگری میں بڑے ناموں کی عدم دستیابی سے فرنچائزز کو کمبی نیشن بنانے میں مشکل کا سامنا ہے۔ پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کھیلنے والے بعض غیر ملکی کرکٹرز اب بھارتی لیگ میں مصروف ہیں۔ پی ایس ایل کے باقی میچز کے لیے غیرملکی صف اول کے کھلاڑی مکمل طور پر دستیاب نہیں جبکہ پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے کرکٹرز اب دستیاب نہیں۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے جو کھلاڑی دستیاب ہیں اس فہرست میں صف اول کے نام شامل نہیں۔

مزیدخبریں