تیسری شادی کی خبروں پر ڈاکٹر عامر لیاقت کا ردعمل سامنے آ گیا

10:08 AM, 27 Apr, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور معروف اینکر نے تیسری شادی سے متعلق خبروں پر اپنا ردعمل دیدیا ہے۔ 

 سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں کی وجہ سے کئی لوگ یہ خیال کر رہے تھے کہ عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کر لی ہے، یاد رہے کہ وہ اس سے قبل دو شادیاں کر چکے ہیں، جبکہ انکی پہلی بیوی کے ساتھ طلاق بھی ہو چکی ہے۔

کچھ روز قبل بھی عامر لیاقت حسین اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران خبروں کی زینت بنے تھے۔  حالیہ خبروں کی وجہ ہانیہ خان نامی خاتون بنی جو ایک ماڈل ہیں، انہوں نے اس بات کا دعوی کیا کہ وہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہیں. خاتون ماڈل کی جانب سے عامر لیاقت حسین کے ساتھ چند تصاویر، واٹس ایپ پیغامات اور گفتگو کی ریکارڈنگز بھی شیئر کی گئیں۔ ہانیہ نے عامر لیاقت کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ پر الزامات لگائے.

اینکر پرسن عامر لیاقت کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے خاتون کے دعوے کی تردید کی گئی ہے۔

خاتون ماڈل کی جانب سے عامر لیاقت کے ساتھ ہونے والی چیٹ کے مبینہ ثبوت بھی دیئے گئے۔

مزیدخبریں