’’ہمیں کپتان سے انصاف کی امید ہے ‘‘
10:26 AM, 27 Apr, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے گھر ممبر قومی اور صوبائی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جہاں پر وزیر اعظم سے ملاقات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی اپنی ساتھیوں کے ساتھ آج وزیر اعظم خان نے ملاقات متوقع ہے اس سے قبل ممبر قومی و صوبائی اسمبلی جہانگیر ترین کے گھر اکٹھے ہوئے ہیں ٗ اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے آج ہمارا گروپ ملاقات کررہا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سامنے اپنا موقف رکھیں گے، امید ہے ہمارا کپتان ملاقات میں تمام حقائق سنے گا، امید ہے کپتان ہمیں انصاف بھی دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم کوئی وزیر اعظم کی حمایت نہیں ،بلکہ انصاف چاہتے ہیں ٗشفاف ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،اسلام آباد سے جہانگیر ترین کیس کے حوالے سے فون جاتے ہیں، ایک سیاسی شخصیت جہانگیر ترین کیس میں اسلام آباد سے کالز کرتی ہے، اب تمام تر صورتحال وزیر اعظم کے سامنے واضع کریں گے۔